اقوام متحدہ کی سربراہی کے ساتوں امیدواروں کو مستقل ارکان کی مخالفت کا سامنا

اقوام متحدہ کی سربراہی کے  ساتوں امیدواروں کو مستقل  ارکان کی مخالفت کا سامنا

نیویارک(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے نامزد ساتوں امیدواروں کو سلامتی کونسل کے کسی نہ کسی مستقل رکن کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جمعہ کو ہونے والے خفیہ غیر رسمی جائزے میں تمام امیدواروں کے خلاف کم از کم ایک مستقل رکن نے منفی رائے دی۔کوسٹاریکا کی ربیسا گرینسپین کو سب سے زیادہ حمایت ملی، تاہم انہیں بھی پانچ منفی ووٹوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں دو مستقل ارکان شامل تھے ۔ امریکا سمیت پانچ مستقل ارکان ویٹو کا اختیار رکھتے ہیں۔ امیدوار کو سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے کم از کم نو ووٹ حاصل کرنے کے ساتھ کسی مستقل رکن کی مخالفت سے بھی بچنا ہوگا۔ موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی دوسری مدت 31 دسمبر 2026 کو ختم ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...