مغربی کنارے میں فرانسیسی میئر پر اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد

مغربی کنارے میں فرانسیسی میئر  پر اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد

یروشلم (اے ایف پی)فرانسیسی میئر نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومت آبادکاروں کے تشدد کو برداشت کر رہی ہے۔

فرانسیسی قصبے اَولنوا ایمرِی کے میئر برنار بوڈو نے یہ بات مغربی کنارے کے قصبے طیّبہ کے دورے کے دوران حملے کے بعد کہی۔ وہ یروشلم میں فرانسیسی قونصل جنرل اور اپنے علاقے کے ایک پادری کے ہمراہ دونوں قصبوں کے درمیان دوستانہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے گئے تھے ۔میئر کے مطابق دو سے تین گاڑیاں اچانک وہاں پہنچیں اور ان میں سوار آبادکاروں نے فرانس کے خلاف نازیبا نعرے لگائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آبادکاروں نے انہیں لاتیں ماریں، لوہے کی سلاخوں سے تشدد کیا اور زمین پر گرا دیا۔برنار بوڈو نے کہا کہ دنیا کو مغربی کنارے میں پیش آنے والے واقعات سے آگاہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے تحقیقات کی یقین دہانی کے باوجود حملہ آوروں کو سزا نہیں ملے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...