شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا کامیاب تجربہ
سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا نے مصنوعی ذہانت سے ہدف کی نشاندہی اور رہنمائی کرنے والے نئے طرز کے تارپیڈو نظام کا تجربہ کیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق زیرِ آب سپر اسپیڈ"زام 2.0" تارپیڈو کا تجربہ ہتھیار کی تکنیکی صلاحیتوں میں بہتری جانچنے کے لیے کیا گیا۔ شمالی کوریا نے حالیہ ہفتوں میں میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کے تجربات میں تیزی لائی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت تارپیڈو کو حقیقی اہداف اور دھوکا دینے والے نقلی اہداف میں فرق کرنے اور حملے کے دوران حکمت عملی تبدیل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments