یوکرین کے سابق فٹبالر رومن میکسی روس کیخلاف جنگ لڑتے ہوئے ہلاک
کیف (سپورٹس ڈیسک )یوکرین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی رومن میکسی میوک روس کیخلاف جنگ لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئے ، ان کی ہلاکت کی تصدیق ان کے محاذِ جنگ سے لاپتہ ہونے کے 20 ماہ بعد ہوئی ہے۔
رومن میکسی میوک نے لاپتہ ہونے سے قبل 30 جنوری 2025 کو اپنی اہلیہ کو آخری بار فون کیا تھا۔اب ان کی بیٹی داریا کے ڈی این اے نمونے میچ کر جانے کے بعد ان کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے ۔رومن میکسی میوک نے 1998 سے 2002 کے دوران یوکرین کی قومی ٹیم کی جانب سے پانچ میچ کھیلے جبکہ 2011 میں فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments