جاپان :روایتی پریڈ کے دوران فلوٹ تلے دب کر نائب میئر ہلاک
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کے مغربی شہر سائجو میں روایتی پریڈ کے دوران بھاری فلوٹ تلے دب کر نائب میئر ہلاک ہوگئے۔
اکھی ہیرو نابائے ہفتے کو دیگر شرکا کے ساتھ دیوہیکل فلوٹ اٹھائے ہوئے تھے کہ اس کے نیچے پھنس گئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے ۔مقامی میڈیا کے مطابق فلوٹ کا وزن تین ٹن تک ہوسکتا تھا۔ جاپان میں گزشتہ ہفتے بھی دو الگ روایتی میلوں کے دوران فلوٹ الٹنے سے دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments