شمالی آئرلینڈ سمیت 4 یورپی ممالک کے سینکڑوں سکولوں کو بم حملوں کی دھمکیاں

شمالی آئرلینڈ سمیت 4 یورپی  ممالک کے سینکڑوں سکولوں  کو بم حملوں کی دھمکیاں

لندن(اے ایف پی)شمالی آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ہنگری اور سربیا میں پیر کو سینکڑوں سکولوں کو بم حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے بعد بعض تعلیمی ادارے خالی کرا لیے گئے۔

حکام کے مطابق ابتدائی  تحقیقات میں دھمکیوں کو افواہ قرار دیا گیا ہے ۔ شمالی آئرلینڈ پولیس کے مطابق تقریباً 300 سکولوں کو ایک جیسا ای میل پیغام موصول ہوا۔ ہنگری میں 70 سے زائد سکولوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی، تاہم کوئی بم برآمد نہیں ہوا۔ سربیا میں بھی 100 سے زائد سکولوں کو دھمکیاں ملیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...