البانیہ :حکومت مخالف مظاہروں میں شدت ، پولیس سٹیشن نذر آتش
تیرانا(اے ایف پی)البانیہ میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس سٹیشن نذر آتش ہونے پر وزیراعظم ایڈی راما نے مظاہرین کو تشدد سے باز رہنے کی وارننگ دے دی۔
دارالحکومت تیرانا میں پیر کو سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین یونیورسٹیوں کے حالات بہتر بنانے ، کرپشن کے خاتمے اور وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ایڈی راما نے کہا کہ احتجاج حق، مگر تشدد جرم ہے۔ انہوں نے پُرامن مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی، تاہم تشدد میں ملوث عناصر سے بات چیت مسترد کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments