علاقائی صورتحال، قطر کانئی دفاعی شراکت داری کا اعلان
دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر نے علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر ایک نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔
پیر کو دوحہ میں ہونے والے گلوبل سکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم شیخ سعود بن عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ قطر خلیج تعاون کونسل ممالک کے درمیان شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔ قطر نے حال ہی میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا ہے جس میں فضائی دفاعی نظام، انسدادِ ڈرون اقدامات اور آبی تحفظ کو ترجیح دی گئی ہے۔ قطر کے ڈپٹی وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایران جنگ کے دوران 90 فیصد سے زیادہ حملوں کو مشترکہ مہارت اور کئی دہائیوں کی فوجی سرمایہ کاری کے ذریعے روک دیا گیا۔ایران کے ساتھ تعلقات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیخ سعود نے کہا کہ حملے شروع ہونے سے پہلے قطر اور ایران کے درمیان اعتماد پر مبنی تعلقات تھے ۔قطر کے راس لفان گیس تنصیب پر ایران کے حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر شیخ سعود نے کہا کہ دوحہ اس حملے پرحیران تھا اور اس کے بعد تہران کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی رابطہ منقطع نہیں کرتے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments