اے آئی کی ریاضی میں پیش رفت پر ماہرین تحقیق کے مستقبل پر فکرمند
پیرس (اے ایف پی)اے آئی کی ریاضی میں پیش رفت پر ماہرین تحقیق کے مستقبل پر فکرمند ہیں ۔مصنوعی ذہانت کے ماڈلزکی جانب سے پیچیدہ اور۔۔
ناقابل حل سمجھے جانے والے ریاضیاتی مسائل حل کرنے کے دعوؤں نے عالمی ماہرین ریاضی کو نئی بحث میں مبتلا کر دیا ۔ اوپن اے آئی نے گزشتہ ہفتے 719 ایسے مسائل کے حل پیش کیے جو پہلے حل نہیں ہو سکے تھے ۔ 2022 کے فیلڈز میڈل یافتہ ریاضی دان ہیوگو ڈومینیل کوپن نے ان پیش رفتوں کو تحقیق کے لیے بڑی تبدیلی قرار دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاضی محض حساب کتاب نہیں بلکہ واضح سوچ اور چیزوں کو سمجھنے کا ذریعہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments