امریکا:سرکاری اداروں میں چینی اے آئی ٹولز کے استعمال پر پابندی
نیویارک ،بیجنگ(اے ایف پی)امریکی حکومت نے قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر سرکاری اداروں کو چینی کمپنی ڈیپ سیک کے مصنوعی ذہانت کے ٹولز استعمال کرنے سے روک دیا ہے ۔۔۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق ڈیپ سیک کی تیار کردہ مصنوعات اور دیگر کمپنیوں کے بنائے گئے متعلقہ ٹولز سرکاری آئی ٹی آلات سے ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محکمے نے خبردار کیا کہ ان ٹولز کے استعمال سے حساس معلومات چین منتقل ہونے کا خدشہ ہے ، کیونکہ کمپنی کے سرورز چین میں موجود ہیں۔ ڈیپ سیک نے کم لاگت اے آئی ماڈلز کے ذریعے عالمی ٹیکنالوجی صنعت میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ بیجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اور تجارت سے متعلق امور کو سیاسی رنگ دینے کے خلاف ہے ،اپنی کمپنیوں کا تحفظ کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments