غزہ میں اسرائیلی حملے 7 افراد شہید، متعدد زخمی

غزہ میں اسرائیلی حملے   7 افراد شہید، متعدد زخمی

غزہ سٹی (اے ایف پی ) غزہ کی پٹی میں مختلف مقامات پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔۔۔

شہری دفاع اور ہسپتالوں کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے الزوایدہ اور وادی غزہ میں دو افراد، شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ البلد میں ایک شخص جبکہ غزہ شہر کے محلے الزیتون میں بھی ایک شہری حملے کا نشانہ بنا۔ دوسری جانب الشفا ہسپتال کے قریب الرمال کے علاقے میں  رہائشی عمارت پر حملے میں میاں بیوی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ خان یونس کے جنوب میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک نوجوان بھی جان سے گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...