قتل کے خطرات کے باوجود دسمبر میں بنگلہ دیش واپس جاؤں گی :شیخ حسینہ

قتل کے خطرات کے باوجود دسمبر میں  بنگلہ دیش واپس جاؤں گی :شیخ حسینہ

ڈھاکہ (دنیا مانیٹرنگ )بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے گرفتاری، تشدد یا قتل کے خطرات کے باوجود دسمبر میں وطن واپسی کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حامیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ان کی  سیاسی ذمہ داری ہے اور خطرات انہیں واپسی سے نہیں روک سکتے ۔ شیخ حسینہ نے کہا وہ خوفزدہ نہیں ، واپس جانا ان کی ذمہ داری ہے ، تاہم انہوں نے واپسی کی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔حسینہ اگست 2024 میں حکومت کے خاتمے کے بعد ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...