یوکرین نے محاذ پر پھنسے زخمی فوجی کو 491 روز بعد ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا

یوکرین نے محاذ پر پھنسے  زخمی فوجی کو 491 روز بعد  ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین نے روس کے ساتھ جنگ میں محاذ پر 491 دن گزارنے والے اپنے ایک شدید زخمی فوجی کو ڈرون کی مدد سے بحفاظت ریسکیو کرلیا جسے جنگی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ریسکیو آپریشن قرار دیا جا رہا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یوکرینی فوج کی 92ویں اسالٹ بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خارکیو کے علاقے میں ایک بڑا ڈرون فوجی کو ہوا میں اٹھا کر لے جا رہا ہے جبکہ اس کے ساتھی فوجی مانیٹرنگ روم سے اس پورے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس کی کامیاب تکمیل پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ فوجی نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس پوزیشن پر 491 دن تک بڑی حد تک اکیلے رہا اور اس نے انکشاف کیا کہ اس تک پہنچنے اور اسے بچانے کی کوشش میں 2 ساتھی فوجی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم ولاسینکو اپنی ٹانگوں پر شدید زخموں کے باوجود اپنی پوسٹ پر موجود رہا۔ولاسینکو نے بتایا کہ روسی فورسز کو یقین تھا کہ انہوں نے اسے ہلاک کر دیا ہے لیکن وہ اکتوبر میں اپنے ریسکیو تک ایک چھوٹے سے بوائلر روم میں چھپ کر زندہ رہا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...