ملائیشیا :اسرائیلی نیویگیشن ایپویز کے استعمال پر پابندی
اقدام کا مقصد حکومتی اور صارفین کے ڈیٹا کو ممکنہ غلط استعمال سے محفوظ رکھنا
کوالالمپور (اے ایف پی)ملائیشیا نے اسرائیل سے روابط کے باعث ڈیٹا سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو راستوں کی نشاندہی کرنے والی ایپ ‘ویز (Waze) استعمال کرنے سے روک دیا ہے ۔ وزیراعظم انور ابراہیم کے دفتر نے بدھ کو یہ اعلان کیا۔کوالالمپور طویل عرصے سے اسرائیل کا ناقد رہا ہے اور اس کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی نہیں ہیں۔گوگل کی ملکیت ویز ایپ اسرائیل میں قائم کی گئی تھی اور اب بھی وہیں رجسٹرڈ ہے ۔وزیراعظم کے دفتر نے فیس بک پر جاری بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد حکومتی معلومات اور صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو اسرائیلی حکومت کی جانب سے ممکنہ غلط استعمال کے خطرے سے محفوظ رکھنا ہے ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ فیصلہ منگل کو انور ابراہیم کی زیر صدارت قومی سائبر سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ یہ ایپ ڈرائیوروں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال فراہم کرتی ہے ۔ ملائیشیا میں ویز بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے ۔ آن لائن ٹیکسی سروس گریب کے ڈرائیور بھی اسے متبادل نیویگیشن ایپ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ملائیشیا کی حکومت نے کہا، ‘‘ہم ایسے تمام راستے بند کردیں گے جنہیں اسرائیلی حکومت ملک اور اس کے عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرنے کی غرض سے استعمال کرسکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments