ترکیہ، لیبیا سمندری معاہدہ، اسرائیل مصر، یونان اور قبرص کا احتجاج
یروشلم (اے ایف پی)اسرائیل نے لیبیا کی مشرقی پارلیمنٹ کی جانب سے ترکیہ کے ساتھ بحیرہ روم میں سمندری حدود کے تعین سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی منظوری کی مذمت کی ہے ۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا کہ ترکیہ ایک بار پھر مشرقی بحیرہ روم میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ معاہدے میں ایسے سمندری علاقے کی حدود متعین کی گئی ہیں جہاں قدرتی گیس کے ذخائر موجود ہونے کا امکان ہے ۔مصر نے بھی ترکیہ کے ساتھ لیبیا کے سمندری معاہدے کی توثیق مسترد کر دی، یونان نے معاہدے کو اپنے سمندری حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا، جبکہ قبرص نے بھی اعتراض کیا۔ یورپی یونین نے معاہدے کو غیر موثر قرار دیا۔ ترکیہ نے معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق دونوں ممالک کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments