بھارت:عدالت کا کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی رہائی کا حکم
نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت نے نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے دو رہنماؤں سورَو داس اور آشوتوش رانکا کی رہائی کا حکم دے دیا۔ دونوں کو 14 اکتوبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔
تحریک کے کارکن اور اپوزیشن جماعتیں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور الزام عائد کرتے ہیں کہ ووٹر فہرستوں میں ردوبدل کرکے وزیراعظم مودی کی جماعت کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال فوراً بند کریں، اجتماعات پر عائد عمومی پابندیاں واپس لیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments