اے آئی سے لکھی کتابوں کیلئے فرانس میں پہلے ادبی ایوارڈ کا اعلان
پیرس (اے ایف پی)فرانس میں تین ٹیکنالوجی کاروباری شخصیات نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے لکھی گئی کتابوں کیلئے پہلے ادبی ایوارڈ پرکس پاسکل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
منتظمین فلپ روڈریگز، البین سروینٹ اور جیل مانترے کے مطابق مقابلے میں فرانسیسی زبان میں لکھا گیا غیر مطبوعہ افسانوی ادب پیش کیا جا سکے گا، جبکہ مصنف کی شہریت یا رہائش کی کوئی شرط نہیں ہوگی۔ ایوارڈ کی رقم اور جیوری کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ ایوارڈ کیلئے درخواستیں 30 نومبر تک وصول کی جائیں گی اور انعام دسمبر کے وسط میں دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments