نیتن یاہو کی کامیابی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوگی:منصور عباس
نیتن یاہو کی کامیابی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوگی:منصور عباس عرب برادری کو بھی اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا:سربراہ عرب جماعت رعم
ناصرت (اے ایف پی)اسرائیل میں عرب جماعت رعم کے سربراہ منصور عباس نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے دائیں بازو کے اتحادی دوبارہ اقتدار میں آئے تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔ اے ایف پی کو انٹرویو میں منصور عباس نے کہا کہ نیتن یاہو کی کامیابی پرعرب برادری کو بھی شدید اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انتخابی نتائج میں ان کی جماعت کا کردار فیصلہ کن ہوسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments