ہندوتوا نظرئیے کا فروغ،مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کا پہلا دفتر قائم
سرینگر (آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کا پہلا باقاعدہ ڈویژنل دفتر قائم کردیا گیا۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے تنظیم مقبوضہ وادی میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہندوتوا نظرئیے کے فروغ اور آر ایس ایس کے بڑھتے اثرورسوخ پر اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ فرانسیسی ماہر سیاسیات کرسٹوف جعفرلو نے بھی بھارتی اداروں میں ہندو قوم پرست تنظیموں کے بڑھتے کردار پر سوالات اٹھائے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments