فرانس ،سپین میں پرتشدد مظاہرے 1442گرفتار،53 زخمی

فرانس ،سپین میں پرتشدد مظاہرے  1442گرفتار،53 زخمی

پیرس،میڈرڈ (اے ایف پی) فرانس میں مہنگائی کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کے دوران مختلف شہروں میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد پولیس نے 1314 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 53 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

 فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ہفتے کو ہونے والے مظاہروں کے دوران 75 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے اور 24 دکانیں لوٹ لی گئیں۔ یہ فرانس میں مسلسل دوسرے ہفتے ہونے والے احتجاجی مظاہرے تھے ، جہاں شہری بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ادھر سپین کے شہر بارسلونا میں ہفتے کو توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور لوٹ مار کے واقعات میں ملوث ہونے پر پولیس نے 128 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں 73 کم عمر ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں سیاہ لباس پہنے نوجوانوں کو کاروباری مراکز پر حملے کرتے دیکھا گیا۔ پولیس سربراہ کے مطابق حملوں کے واقعات میں 15 اہلکار زخمی ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...