غزہ:اسرائیلی حملے ،یونیورسٹی کے 3 ملازمین سمیت7افرادشہید
غزہ ،تل ابیب (اے ایف پی)غزہ شہر میں ایک یونیورسٹی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں تین فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہوگئے ، جبکہ غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
اسلامی یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والے تینوں افراد انتظامی عملے کے ارکان تھے ،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ منگل کو ہونے والے انتخابات کے دوران مغربی کنارے کے تمام زمینی سرحدی راستے بند رہیں گے البتہ صنعتی زونز اور چند محدود علاقوں کیلئے استثنا دیا جائے گا۔اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں فلسطینی گھروں پر قبضہ کرکے انہیں فوجی چوکیوں میں تبدیل کردیا،اسرائیلی فوجی کارروائی کے نتیجے میں 2 ہزار 670 سے زائد فلسطینی اپنے گھروں سے بے دخل ہوگئے ۔ اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد حملہ آوروں کے آبائی علاقے عین دیر بہا میں کارروائی شروع کی ،نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادی اسرائیلی انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے حملے کرسکتے ۔ نیتن یاہو نے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق ایران اور اس کے اتحادی انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو آزمانے کی کوشش نہ کی جائے ، ورنہ غیر متناسب شدت کے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات کیلئے امریکا اور یورپ میں مقیم67 ہزارسے زائد اسرائیلی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔ اوورسیز ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال سے جاری حکومتی پالیسیوں اور غزہ جنگ سے متعلق حکمت عملی سے خوش نہیں ہیں، اب ملک کی قیادت اور مستقبل کے لیے ایک نئی سمت چاہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments