طوفان بویلو :برطانیہ میں 82ہزار گھر بجلی سے محروم

طوفان بویلو :برطانیہ میں  82ہزار گھر بجلی سے محروم

لندن ،ایمسٹرڈیم(اے ایف پی)برطانیہ کے شمالی علاقوں میں طوفان بویلو کے باعث تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش نے نظام زندگی متاثر کردیا، جبکہ 82 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔۔۔

اسکاٹ لینڈ میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے ، بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور سڑکوں و ریلوے ٹریک کی بندش کے واقعات پیش آئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔ شمالی آئرلینڈ میں پروازیں اور بحری سروسز بھی متاثر ہوئیں۔نیدرلینڈز کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شامل شیفول ایئرپورٹ پر تیز ہواؤں کے باعث اتوار کو تقریباً 90 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔طوفان بویلو کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا، یورپی شہروں پیرس، روم اور ڈبلن جانے والی پروازیں زیادہ متاثر ہوئیں۔ ایئرپورٹ پر اترنے والی درجنوں پروازیں بھی منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...