صحافتی مواد کا تحفظ،نارویجن میڈیا اداروں کا میٹا کیخلاف عدالت سے رجوع
اوسلو(اے ایف پی)صحافتی مواد کے تحفظ کیلئے ناروے کے 10 بڑے میڈیا اداروں نے فیس بک اور۔۔
انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے نئے صارف شرائط کے نفاذ کو روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ اداروں کے مطابق 20 نومبر سے نافذ ہونے والی نئی شرائط کے تحت میٹا کو ان کے مضامین، تصاویر اور ویڈیوز، حتیٰ کہ معاوضے کے عوض دستیاب مواد، حاصل کرکے مصنوعی ذہانت کی خبریں تیار کرنے کا اختیار مل سکتا ہے ۔ ناروے کی میڈیا بزنسز ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا کہ کمپنی صحافتی مواد سے فائدہ اٹھا کر انہی اداروں کی حریف خدمات تیار کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments