دبئی :گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ 50 کروڑ 68 لاکھ روپے میں نیلام
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیلامی کے دوران تمام نایاب کوڈز میں سب سے زیادہ دلچسپی دو ہندسوں پر مشتمل نمبر’سی سی44‘میں دیکھی گئی، جو نیلامی میں۔۔
سب سے زیادہ بولی حاصل کر کے سرفہرست رہا۔ گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ 67 لاکھ 20 ہزار درہم (تقریباً 50 کروڑ 68 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے )میں نیلام کی گئی جبکہ دوسری منفرد نمبر پلیٹ 56 لاکھ درہم یعنی تقریباً 49 کروڑ 77 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت ہوئی ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیلامی میں 60 خصوصی نمبر پلیٹس مجموعی طور پر 6 کروڑ 57 لاکھ درہم میں فروخت ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments