ایتھوپیا:آرتھوڈوکس مسیحیوں پر مسلح حملوں میں 60 افراد ہلاک

ایتھوپیا:آرتھوڈوکس مسیحیوں پر مسلح  حملوں میں 60 افراد ہلاک

ادیس ابابا(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) ایتھوپیا کے علاقے اورومیا میں آرتھوڈوکس مسیحیوں کے دیہات اور ۔۔

گرجا گھروں پر مسلح حملوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 20 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ۔ایتھوپیا کے آرتھوڈوکس چرچ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والے حملوں میں 20 گھر بھی جلا دئیے گئے ۔چرچ نے کہا ہے کہ شہریوں کو مذہبی عقیدے کی بنیاد پر نشانہ بنانا زندگی کے بنیادی آئینی حق اور مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔حملوں کی ذمے داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...