دبئی کی تاریخی ٹویوٹا بلڈنگ کو مسمار کرنے کا فیصلہ

دبئی کی تاریخی ٹویوٹا بلڈنگ  کو مسمار کرنے کا فیصلہ

دبئی(اے ایف پی)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی چار دہائیوں سے زائد قدیم ٹویوٹا بلڈنگ کو مسمار کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ 15 منزلہ تاریخی عمارت 1970 کی دہائی میں تعمیر کی گئی، جب دبئی ایک چھوٹا شہر تھا۔برج خلیفہ سمیت بلندوبالا عمارتوں کے درمیان واقع یہ عمارت دبئی کی تیز رفتار ترقی کی گواہ رہی ہے ۔

 ابتدا میں اسے ناصر راشد لوطہ بلڈنگ کہا جاتا تھا، تاہم 1981 میں جاپانی کمپنی ٹویوٹا کا سرخ اشتہاری بورڈ نصب ہونے کے بعد یہ اسی نام سے مشہور ہوگئی۔عمارت کا انتظام کرنے والے گروپ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اسے 2027 تک مسمار کردیا جائے گا۔ سابق رہائشیوں کے مطابق عمارت میں کم کرائے پر رہائش دستیاب تھی، جہاں بعض اوقات ایک اپارٹمنٹ میں 15 افراد تک رہتے تھے ۔ سابق رہائشیوں نے اسے اپنی زندگی اور کاروباری سفر کی اہم یادگار قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...