پاکستان کو دہشت گرد حملوں سے محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں:امریکا

 پاکستان کو دہشت گرد حملوں سے محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں:امریکا

ایران پرحملوں کا فیصلہ ٹرمپ نے ابھی نہیں کیا،معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا

واشنگٹن،اٹلانٹا (اے ایف پی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشتگرد حملوں پر تشویش ہے ۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ طالبان حکومت ان حملوں کی روک تھام کیلئے مو ثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی  ہے ، جس کے باعث پاکستان نے اس حوالے سے کارروائی کی ہے ۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن پاکستان کو دہشتگرد حملوں سے محفوظ دیکھنا چاہتا ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہفتے کو جی 20 اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایران پر نئے فوجی حملوں کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ امریکا فوجی اہداف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،تاہم اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے ۔صدر ٹرمپ نے ابھی حملوں کی منظوری نہیں دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...