مقامی و عالمی مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں مندی برقرار
کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بھی روئی کے بھاؤ میں مندی کا تسلسل برقرار رہا۔ سندھ اور پنجاب میں روئی کی قیمت کوالٹی اور ادائیگی کی شرائط کے مطابق 16 ہزار سے 18 ہزار روپے فی من رہی۔۔
، جبکہ بلوچی کاٹن 18 ہزار 700 سے 19 ہزار روپے فی من فروخت ہوئی۔ بلوچستان میں بھی صورتحال تقریباً یہی رہی۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں پھٹی کی قیمت کوالٹی کے لحاظ سے 7 ہزار سے 9 ہزار روپے فی 40 کلوگرام رہی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں 200 روپے فی من کمی کرتے ہوئے اسے 17 ہزار 800 روپے پر بند کیا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کے مطابق بین الاقوامی کاٹن مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان غالب ہے اور نیویارک کاٹن کے وعدوں کے بھاؤ 78 سے 84 امریکی سینٹ فی پاؤنڈ کے درمیان رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments