ایک ہفتہ کے دوران 5مرتبہ گٹروں کے ڈھکن چوری
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں ایک ہفتہ کے دوران 5مرتبہ گٹروں کے ڈھکن چوری ہو گئے ،
تتلے عالی کامونکی روڈ پر گٹروں کے ڈھکن چوری ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے نئے ڈھکن سیمنٹ وغیرہ کیساتھ پختہ کرکے لگائے جاتے ہیں لیکن اگلے دن صبح غائب ہوتے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتہ میں پانچ مرتبہ نئے ڈھکن لگائے گئے جو چوری ہو جاتے ہیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈھکن پلاسٹک سے تیار ہیں اس کے گرد جنگلہ لوہے کا ہے ، نشہ باز رات کی تاریکی میں اکھاڑ کر فروخت کرکے نشہ پورا کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments