بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شریاس آئر کی قیادت کو خطرہ

بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شریاس آئر کی قیادت کو خطرہ

شریاس آئر سیکھیں ،اپنی کپتانی میں بہتری لائیں ،سابق کرکٹرمحمد کیف کا مشورہ

ممبئی (آئی این پی )بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شریاس آئر کی قیادت اور بیٹنگ فارم دونوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں 87 رنز کی بھاری شکست نے ان کی کپتانی میں خامیوں کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ۔ سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے شریاس آئر کی باؤلنگ تبدیلیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ،شریاس آئر کو اس شکست سے سیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ارشدیپ سنگھ اور بھونیشور کمار جیسے اہم باؤلرز کے اوورز آخری مرحلے کے لئے بچانے چاہئیں،بہترین باؤلرز کو محفوظ رکھنا بنیادی حکمت عملی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...