سنسنی خیز فائنل،لنکا کومات،پاکستان نے سہ ملکی سیریز کی ٹرافی اٹھالی

سنسنی  خیز  فائنل،لنکا کومات،پاکستان  نے  سہ  ملکی  سیریز کی  ٹرافی  اٹھالی

سری لنکا کے 8وکٹوں پر 325رنز ،کمنڈو مینڈس کی سنچری ،پاکستان نے 7وکٹیں گنوا کر9گیندیں قبل ہدف حاصل کرلیا سنچری بنانے والے فخر زمان پلیئر آف دی میچ قرار،عرفات منہاس کی جارحانہ اننگز ،پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے سیریز کی ٹرافی اٹھالی ۔لاہو رمیں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا کی جانب سے دئیے گئے 326 رنز کے ہدف کو پاکستان نے 48.3اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 331رنز بنا کر پورا کرلیا، قومی ٹیم نے 9 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کرلیا۔پلیئر آف دی میچ فخر زمان نے 99 گیندوں پر 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے ۔سعد بیگ نے 75 گیندوں پر 74 رنز بنائے اور11چوکے لگائے ، عارف منہاس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی جو 4چھکوں اور 3چوکوں سے سجی تھی ۔ حسن نواز 45 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے وننگ شاٹ پرچھکا لگایا۔سلمان علی آغا نے 17، معاذ صداقت نے 5 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم اور فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے ۔کمنڈو مینڈس نے 128 گیندوں پر 131 رنز کی اننگز کھیلی، پون رتنائیکے نے 65 گیندوں پر 77 رنز بنائے ،شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سلمان علی آغا اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ عرفات منہاس کو 149رنزبنانے اور 9وکٹیں لینے پر مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...