اسرائیلی ہونے پر فخر نہیں رہا،چیلی گولڈ برگ کا اعتراف
تل ابیب (شوبز ڈیسک )اسرائیلی اداکارہ چیلی گولڈن برگ نے اسرائیل کے فلسطینی زمین پر قبضے ، یہودی بستیوں کی توسیع اور معاشرے میں مذہبی اثر و رسوخ میں اضافے پر کڑی تنقید کر دی۔
ان کے ایک ٹی وی انٹرویو کی مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اسرائیلی ہونے پر شرمندگی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔اداکارہ کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ ان کی یہ گفتگو براہِ راست نشر ہو رہی ہے کیونکہ وہ سمجھ رہی تھیں کہ وہ دورانِ وقفہ گفتگو کر رہی ہیں۔اسرائیل سے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو محبِ وطن سمجھتی ہوں اور اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں لیکن اب مجھے اسرائیلی ہونے پر پہلے جیسا فخر محسوس نہیں ہوتا۔ چیلی گولڈ برگ نے اسرائیلی معاشرے میں ہونے والی مختلف تبدیلیوں کا ذمہ دار فلسطینیوں کی زمین پر قبضے کو قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments