مارگریٹ کوالی اور جیک اینٹو نوف طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئے

مارگریٹ کوالی اور جیک اینٹو نوف طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئے

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ کی اداکارہ مارگریٹ کوالی اور 14 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والے موسیقار جیک اینٹونوف نے تین سالہ ازدواجی زندگی کے بعد طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

جوڑے نے ایک روز قبل نیویارک کی کنگز کاؤنٹی سپریم کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی۔قانونی دستاویزات میں مارگریٹ کوالی کو درخواست گزار جبکہ جیک اینٹونوف کو فریقِ مخالف ظاہر کیا گیا ہے ۔یہ مقدمہ غیر متنازع ازدواجی کارروائی کے طور پر درج کیا گیا ہے ۔ دونوں جولائی میں ایک دوسرے سے علیحدہ ہوگئے تھے تاہم ان کے نمائندوں نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...