چاندی 142، سونے کی قیمت میں 10ہزار 800روپے کمی
سونے کی قیمت 2روز میں 15900روپے گری، 409736کاتولہ ہوگیا
کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 800 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے کی سطح پر آگئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 2 روز کے دوران 24 قیراط فی تولہ سونا مجموعی طور پر 15 ہزار 900 روپے سستا ہوچکا ہے صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 259 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 51 ہزار 282 روپے کا ہوگیادوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 108 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 872 ڈالر کی سطح پر آگیا سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 142 روپے گھٹ کر 5 ہزار 388 روپے پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھے گئے ، جس کے نتیجے میں سونے اور چاندی دونوں کے نرخ نیچے آگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments