منہ سے برف کے ٹکڑے منتقل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے دو ٹرے کے درمیان منہ کی مدد سے دو پاؤنڈ سے زائد وزنی برف کے ٹکڑے منتقل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ڈیوڈ رش کا کہنا ہے کہ ابتدا میں انہیں لگتا تھا کہ 30 سیکنڈ میں منہ کی مدد سے سب سے زیادہ برف کے ٹکڑے منتقل کرنے کا ریکارڈ قائم کرنا آسان ہوگا کیونکہ وہ اس سے پہلے بھی منہ سے متعلق کئی ریکارڈز بنا چکے ہیں، جن میں منہ سے مارش میلوز پکڑنا اور پنگ پونگ کی گیندیں تھوک کر پھینکنا شامل ہیں۔ ریکارڈ کے قواعد کے تحت برف کے ہر ٹکڑے کا وزن 25 گرام سے زیادہ نہیں ہونا چا ہئے تھا،ڈیوڈ رش کی باضابطہ کوشش کے دوران انہوں نے ٹرے کے درمیان مجموعی طور پر 991 گرام برف کے ٹکڑے منتقل کئے جو ریکار ڈ قائم کیلئے بہت زیادہ تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments