بلڈنگ اتھارٹی کی آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطی، آباد کوتشویش

بلڈنگ اتھارٹی کی آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطی، آباد کوتشویش

آڈیٹر جنرل نے ادارے میں انتظامی غفلت کومزید واضح کردیا، چیئرمین حنیف گوہر

کراچی (کامرس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حنیف گوہر نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کی آڈٹ رپورٹ میں سامنے آنیوالی بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے ادارے میں جاری انتظامی غفلت کو مزید واضح کردیا ہے ، ایس بی سی اے کو آڈٹ رپورٹ میں اٹھائے گئے اعتراضات کا سنجیدگی سے ازالہ کرنا چاہیے اپنے بیان میں حنیف گوہر نے کہا کہ آباد متعدد بار ایس بی سی اے کی جانب سے غیر لائسنس یافتہ بلڈرز کو تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دینے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکا ہے انتظامیہ کی موجودگی میں 38 تعمیراتی منصوبوں کی دستاویزات غائب ہونا ایک اہم معاملہ ہے جس پر تاحال کوئی جوابدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ نے واضح کردیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں انتظامی اصلاحات اب وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہیں۔چیئرمین آباد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ادارے کی ساخت اور انتظامی نظام کو متاثر کرنے والے افسران کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے اور آڈٹ رپورٹ میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایس بی سی اے میں شفافیت، جوابدہی اور انتظامی اصلاحات کے بغیر تعمیراتی شعبے سے وابستہ مسائل حل نہیں ہوسکتے ، ادارے کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کے لیے نظام میں بہتری لانا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...