امریکا:یوکرین کو 500پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے یوکرین کو 500 پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی، حتمی فیصلے کیلئے معاملہ کانگریس کو بھجوا دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ مجوزہ معاہدے سے یوکرین کی فضائی اور میزائل دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ پیٹریاٹ میزائل روسی ڈرونز اور میزائل حملوں کو روکنے کیلئے یوکرین کا اہم دفاعی ہتھیار ہیں۔ یوکرینی حکام گزشتہ کئی ہفتوں سے میزائلوں کے ذخائر میں کمی پر تشویش ظاہر کررہے تھے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس فروخت کے اخراجات یوکرین کے اتحادی ممالک کے عطیات سے پورے کیے جائیں گے اور امریکی حکومت اس کیلئے رقم فراہم نہیں کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments