بھارت :اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر کیخلاف علامتی مواخذے کی کارروائی
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت میں ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف علامتی مواخذے کی کارروائی کی۔
اپوزیشن رہنماؤں نے نئی دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پرپارلیمانی اجلاس کی فرضی کارروائی منعقد کی۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ ووٹر فہرستوں میں تبدیلی بھارتیہ جنتا پارٹی کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments