بھارت :قابل تجدید توانائی ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کا منصوبہ شروع
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے قابل تجدید توانائی کے فروغ اور بجلی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کا منصوبہ شروع کردیا۔
بھارتی حکومت کے مطابق 2026 سے 2031 تک جاری رہنے والے اس منصوبے کے تحت 92 گیگا واٹ آور توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا کی جائے گی، جس میں 60 گیگا واٹ آور پن بجلی، 30 گیگا واٹ آور بیٹریوں اور 2 گیگا واٹ آور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حاصل ہوں گے ۔ منصوبے سے آئندہ پانچ برس میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments