عراق کا ایران پر حملوں کیلئے امریکا کو اپنی سرزمین دینے سے انکار
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم علی الزیدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو پڑوسی ملکوں پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عراق ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ عراقی سرزمین کو پڑوسی ملکوں کے خلاف حملوں کے لیے بطور اڈا استعمال نہ کیا جائے ۔اسی دوران عراقی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کوئی بھی نئی جنگ عراق کے لیے ایک تباہی ثابت ہوگی۔ عراق جنگ کے لیے تیار نہیں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments