روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں کار دھماکا، فوجی افسر ہلاک
ماسکو(اے ایف پی)روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں جمعرات کو ایک کار میں دھماکے کے نتیجے میں فوجی افسر ہلاک ہوگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی کرنل تھا۔ دھماکا شہر کے پشکنسکی ضلع میں ہوا، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد روسی فوجی حکام کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں کار بم دھماکے اور فائرنگ بھی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments