ترقی یافتہ ممالک میں تارکین وطن کی آمد میں مسلسل دوسرے سال کمی ریکارڈ

ترقی یافتہ ممالک میں تارکین وطن کی  آمد میں مسلسل دوسرے سال کمی ریکارڈ

پیرس(اے ایف پی)اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی)کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں ترقی یافتہ ممالک میں مستقل آباد ہونیوالے تارکین وطن کی تعداد مسلسل دوسرے سال کم ہوکر 61 لاکھ رہ گئی، جو 2024کے مقابلے میں 1اعشاریہ6 فیصد کم ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانونی ہجرت میں 26 فیصد کمی جبکہ روزگار کے لیے نقل مکانی میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ امریکا میں مستقل تارکین وطن کی آمد 14 فیصد، کینیڈا میں 19 اور برطانیہ میں 32 فیصد کم ہوئی۔پرتگال میں 139، اٹلی میں 45 اور سپین میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...