امریکا:سوشلزم کی مقبولیت میں اضافہ، کانگریس میں بائیں بازو کی نشستیں 2 سے بڑھ کر 8 ہوگئیں
نیویارک (اے ایف پی)امریکا میں سوشلزم کا نظریہ تیزی سے مقبول ہونے لگا ہے اور حالیہ وسط مدتی انتخابات میں اس سے وابستہ سیاستدانوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکا کے حمایت یافتہ امیدواروں نے کانگریس میں اپنی نشستیں 2 سے بڑھا کر 8 کرلیں جبکہ متعدد مقامی انتخابات بھی جیتے ۔ تنظیم کے ارکان کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔ ماہرین کے مطابق کامیابی کی ایک بڑی وجہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے عوامی ناراضی بھی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments