فٹبالر کی موت کا سبب بننے والے کیپر پر 12 میچز کی پابندی

فٹبالر کی موت کا سبب بننے والے کیپر پر 12 میچز کی پابندی

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)سپینش فٹبال فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے استوائی گنی کے گول کیپر جیسس اوونو پر مخالف کھلاڑی کی موت کا سبب بننے والے تصادم کے بعد 12 میچز کی پابندی عائد کردی ہے ۔

یہ افسوسناک واقعہ 2 نومبر کو اسپین کے سیکنڈ ڈویژن میں ایف سی اندورا اور ٹینیرائف کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا تھا جب گول کیپر اوونو اور ٹینیرائف کے فارورڈ جیسس ڈی میگوئل آپس میں ٹکرا گئے تھے ۔ڈی میگوئل کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کیا گیا تاہم وہ اگلے روز انتقال کرگئے ۔فیڈریشن کی کمیٹی کے مطابق اوونو نے کھیل کے دوران مخالف کھلاڑی کے خلاف جارحانہ انداز اختیار کیا جس کے نتیجے میں سنگین چوٹ آئی۔حکام نے واقعے کی شدت اور ریفری کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضابطہ اخلاق کے تحت زیادہ سے زیادہ 12 میچز کی پابندی اور جرمانے کی سزا سنائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...