قومی معیشت عالمی معیشتوں میں شامل کرنیکا ویژن قابل ستائش، علی حسام

قومی معیشت عالمی معیشتوں میں شامل کرنیکا ویژن قابل ستائش، علی حسام

لاہور (آن لائن)صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی حسام اصغر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے پاکستان کو 2050ء تک دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کے ویژن کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پائیدار معاشی ترقی، صنعتی توسیع، سرمایہ کاری کے فروغ اور ۔۔۔

قومی خوشحالی کے لیے ایک اہم روڈ میپ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر قومی معیشت کو ترقی دینے ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور صنعتی و برآمدی بنیاد مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے اس عزم کو سراہا کہ خام معدنیات کی برآمد کے بجائے ملک کے اندر ان کی پراسیسنگ، ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دے کر زیادہ سے زیادہ ویلیو ایڈیشن یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...