پی ایس بی نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن پر ایڈہاک لگا دی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتظامی امور کا کنٹرول ایڈہاک کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر واجد چوہدری سمیت پوری باڈی کو عہدوں سے معزول کردیا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے یہ اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا جس کے بعد بیڈمنٹن فیڈریشن کے معاملات چلانے کے لیے چھ رکنی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کو ایڈہاک کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں بورڈ کے ڈائریکٹر، سابق بیڈمنٹن کھلاڑی ریاض خان، عامر اسلام، احسن قمر اور عتیق چوہدری شامل ہیں۔ایڈہاک کمیٹی فوری فیڈریشن کے روزمرہ انتظامی امور سنبھالے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments