سائنسدانوں کو 200سال تک دھوکے میں رکھنے والی تتلی
فلوریڈا (نیٹ نیوز)وسطی اور جنوبی امریکا کے جنگلات میں پائی جانے والی ایک تتلی 200 سال تک سائنس دانوں کے لیے معمہ بنی رہی، لیکن باریک بینی سے کی گئی تحقیق نے اس کی اصل شناخت سے پردہ اٹھا دیا۔
سائنس دان تقریباً دو صدیوں تک جسے ایک ہی نوع سمجھتے رہے ، وہ دراصل تین الگ انواع ہیں ۔نئی دریافت ہونے والی تتلی کو سائنسی نام ‘کولوبورا کرپٹیکا’ دیا گیا ہے ۔ تحقیق میں سامنے آیا کہ تینوں تتلیاں الٹرا وائلٹ روشنی منعکس کرتی ہیں، لیکن ہر نوع میں اس کی طولِ موج مختلف ہے ۔ نئی دریافت ہونے والی ‘کولوبورا کرپٹیکا’ میں یہ مقدار 344 نینو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کولوبورا ڈیرسے ’ میں اوسط 376 اور ‘کولوبورا اینولاٹا’ میں 370 نینو میٹر تھی۔ ایک نوع کی سنڈیوں پر آنسو جیسے ، دوسری پر حلقوں جیسے جبکہ نئی نوع کی سنڈیوں پر کریم رنگ کے نشانات بالکل موجود نہیں تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments