نیند کا بے ترتیب ہونا ڈپریشن کا شکار بنانے والی اہم وجہ
کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)ڈپریشن کے منفی اثرات کسی مریض کے جذبات اور ذہنی صحت پر ہی مرتب نہیں ہوتے بلکہ جسم بھی متاثر ہوتا ہے ۔
امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کا بے ترتیب یا کوئی شیڈول نہ ہونے سے دماغی صحت پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق جو افراد ہر رات اور صبح کسی طے شدہ وقت پر سوتے جاگتے نہیں، ان میں انزائٹی، ڈپریشن اور تنہائی کی سنگین علامات زیادہ سامنے آتی ہیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ نیند اور دماغی صحت کے مسائل کے درمیان تعلق موجود ہے ۔تحقیق کے مطابق جن افراد کے سونے جاگنے کا وقت بدلتا رہتا ہے ، ان کے مزاج پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ نیند کا بے ترتیب شیڈول آپ کے روزمرہ کے معمولات جیسے کھانے اور ورزش کے اوقات، سماجی سرگرمیوں اور دیگر کو متاثر کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments