ڈیمنشیا بڑھنے کا خطرہ روزانہ سگریٹ کی تعداد سے منسلک

ڈیمنشیا بڑھنے کا خطرہ روزانہ سگریٹ کی تعداد سے منسلک

سڈنی(نیٹ نیوز)ایک تحقیق کے مطابق ڈیمنشیا بڑھنے کے خطرے کا تعلق روزانہ پی جانے والی سگریٹ کی تعداد سے منسلک ہے ۔

تقریباً 28 لاکھ افراد پر مشتمل ایک سائنسی جائزے سے معلوم ہوا کہ سگریٹ نوشی ڈیمنشیا، الزائمر اور دماغی شریانوں کی بیماری کے باعث ہونے والے ڈیمنشیا کے خطرات میں اضافے سے منسلک ہے ، جبکہ روزانہ پی جانے والی سگریٹوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ یہ خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے محققین کی سربراہی میں ہونے والی یہ تحقیق سائنسی جریدے ای کلینیکل میڈیسن میں شائع ہوئی۔ تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں کبھی سگریٹ نہ پینے والوں کے مقابلے میں ڈیمنشیا لاحق ہونے کا خطرہ 31 فیصد زیادہ ہوتا ہے ۔ اسی طرح الزائمر کا خطرہ 40 فیصد جبکہ ویسکولر ڈیمنشیا (دماغی شریانوں کی بیماری سے ہونیوالا ڈیمنشیا) کا خطرہ 52 فیصد زیادہ پایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...