ای سی او ممالک علاقائی تجارتی رکاوٹیں دور کریں، عاطف اکرام
شاہراہوں، ریل رابطوں اور تجارتی راہداریوں کی بحالی سے تعاون بڑھے گا
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی چیمبر اور ای سی او چیمبر آف کامرس کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ای سی او وزارتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ای سی او رکن ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، انہیں عملی شکل دینے کی ضرورت ہے ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کا ای سی او کی صدارت سنبھالنا علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے اہم موقع ہے ،ای سی او ممالک باہمی تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرکے معاشی ترقی کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان تجارتی رابطوں کا اہم مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ،علاقائی شاہراہوں، ریل رابطوں اور تجارتی راہداریوں کی بحالی سے رکن ممالک کی معیشت مضبوط ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments